🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2840
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، قَالَ عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ الرَّاسِبِيُّ: أَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ قَالَ: نَا عُمَرُ، مَوْلَى آلِ مَنْظُورِ بْنِ سَيَّارٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطُوفُ بِالْبَيْتِ إِذِ انْقَطَعَ شِسْعُهُ، فَحَلَّ رَجُلٌ شِسْعًا مِنْ نَعْلِهِ، ثُمَّ نَاوَلَهُ إِيَّاهُ، فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهُ، وَقَالَ: هَذِهِ أَثَرَةٌ وَلَا أَقْبَلُ أَثَرَةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا عُمَرُ مَوْلَى آلِ سَيَّارٍ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ.
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا، تو ایک شخص نے اپنے جوتے سے تسمہ کھولا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لینے سے انکار کر دیا اور فرمایا: «هَذِهِ أَثَرَةٌ وَلَا أَقْبَلُ أَثَرَةً» ”یہ (دوسروں پر اپنی ذات کے لیے) ترجیح حاصل کرنا ہے اور میں ایسی ترجیح قبول نہیں کرتا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم سے اس حدیث کو آلِ سیار کے مولیٰ عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے بیان کرنے میں عمر بن علی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2840]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 234، 236، 237، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1242، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7204، والبزار فى «مسنده» برقم: 3801، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1213 / 1، 1213 / 2»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2840 in Urdu