🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2850
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ صَعِدَ الثَّنِيَّةَ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ فَإِنَّهُ يُحَطُّ عَنْهُ مَا حُطَّ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ.
قَالَ جَابِرٌ: فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ صَعِدَهَا خَيْلُنَا بَنِي الْخَزْرَجِ، ثُمَّ تَتَامَّ النَّاسُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " كُلُّكُمْ مَغْفُورٌ لَهُ إِلَّا صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ I "، فَقُلْنَا: تَعَالَ يَسْتَغْفِرْ لَكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لَأَنْ أَجِدَ ضَالَّتِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لِي صَاحِبُكُمْ، وَإِذَا هُوَ يَنْشُدُ ضَالَّةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ إِلَّا مُعَاذُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس گھاٹی یعنی ثنیۃ المرار پر چڑھے گا، اس کے گناہ اس طرح مٹا دیے جائیں گے جیسے بنی اسرائیل کے گناہ مٹا دیے گئے تھے۔“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے اس پر چڑھنے والے ہمارے یعنی بنو خزرج کے سوار تھے، پھر تمام لوگ جمع ہو گئے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سب کی مغفرت کر دی گئی ہے سوائے سرخ اونٹ والے کے۔“ پس ہم نے اس شخص سے کہا: آ جاؤ تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لیے بخشش کی دعا کریں، تو اس نے کہا: مجھے اپنی گمشدہ چیز کا مل جانا اس سے زیادہ پسند ہے کہ تمہارے یہ صاحب میرے لیے استغفار کریں، اور وہ اپنی گمشدہ چیز تلاش کر رہا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرہ بن خالد سے صرف معاذ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2850]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2780، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7076، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1870»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2850 in Urdu