🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2875
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ قَالَ: نَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ هِلَالٍ، أَخِي بَنِي مُرَّةَ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أَعْوَزْنَا عَوْزًا شَدِيدًا، فَأَمَرَنِي أَهْلِي أَنْ آتِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْأَلَهُ شَيْئًا، فَأَقْبَلْتُ، فَكَانَ أَوَّلَ مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنِ اسْتَغْنَى أَغْنَاهُ اللهُ، وَمَنِ اسْتَعَفَّ أَعَفَّهُ اللهُ، وَمَنْ سَأَلَنَا لَمْ نَدَّخِرْ عَنْهُ شَيْئًا إِنْ وَجَدْنَا، فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: لَأَسْتَغْنِيَنَّ فَيُغْنِيَنِي اللهُ، وَلَأَتَعَفَّفَنَّ فَيُعِفَّنِي اللهُ، فَلَمْ أَسْأَلِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم شدید احتیاج اور تنگی میں مبتلا ہو گئے، تو میرے گھر والوں نے مجھے حکم دیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ سے کچھ مانگوں۔ میں حاضر ہوا تو سب سے پہلی بات جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی وہ یہ تھی: ”جو شخص بے نیازی اختیار کرتا ہے اللہ اسے غنی کر دیتا ہے، اور جو سوال سے بچتا ہے اللہ اسے پاک دامنی عطا فرما دیتا ہے، اور جو ہم سے مانگے گا تو اگر ہمارے پاس کچھ ہوا تو ہم اس سے کوئی چیز بچا کر نہیں رکھیں گے۔“ یہ سن کر میں نے اپنے جی میں کہا: ”میں ضرور بے نیازی اختیار کروں گا تاکہ اللہ مجھے غنی کر دے، اور میں ضرور سوال سے بچوں گا تاکہ اللہ مجھے پاک دامن بنا دے۔“ چنانچہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کا سوال نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2875]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2447، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3398، 3390، 3399، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2594 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2387، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1628، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13333، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1988، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11145، 11201، 11217، 11218، 11577، 11578، 11611، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2275، 2325، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1129، 1267، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10792، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3009، 3008، 3010، 3028»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2875 in Urdu