🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2921
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، قَالَ: نَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ، كُتِبَتْ لَهُ عَشْرًا، وَمَنْ قَالَهَا عَشْرَ مِرَارٍ كُتِبَتْ لَهُ مِائَةً، وَمَنِ اسْتَغْفَرَ اللهَ غَفَرَ لَهُ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ بِظُلْمٍ أَوْ بِغَيْرِ عِلْمٍ، لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللهِ حَتَّى يَبْرَحَ، وَمَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ، فَقَدْ ضَادَّ اللهَ، وَمَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ دِينَارٌ أَوْ دِرْهَمٌ قُصَّ مِنْ حَسَنَاتِهِ، لَيْسَ ثَمَّ دِينَارٌ وَلَا دِرْهَمٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُسَيْنٍ إِلَّا مُحَمَّدٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے «سُبْحَانَ اللهِ» کہا، اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اور جس نے اسے دس بار کہا، اس کے لیے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اور جس نے اللہ سے استغفار کیا، اللہ اسے بخش دیتا ہے، اور جس نے کسی جھگڑے میں ظلم کے ساتھ یا بغیر علم کے مدد کی، وہ مسلسل اللہ کی ناراضی میں رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اس (فعل) سے الگ ہو جائے، اور جس کی سفارش اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے نفاذ میں رکاوٹ بنی، تو اس نے یقیناً اللہ کی مخالفت کی، اور جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ اس پر ایک دینار یا درہم (کا قرض) تھا، تو وہ اس کی نیکیوں سے کاٹا جائے گا، (کیونکہ) وہاں کوئی دینار ہوگا نہ درہم۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسین سے صرف محمد نے روایت کیا ہے، اور اس کے ساتھ محمد بن عبدالرحمٰن منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2921]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7143، 8249، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9912، 9913، 9914، 9915، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3597، (3/334) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3470، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2320، 2414، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11559، 11558، 11560، 17696، 17695، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4887، 5485، 5644، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4781، 20905، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6383، 28661، 30150، 35782، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13084، 13435، 13478، 13502، 13503، 13504، 14147، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2959، 4297، 6491»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2921 in Urdu