🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2962
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْحَجْرِيُّ الْكِنْدِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْأَجْلَحِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ الْعَبَّاسُ يَعُودُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ، فَرَفَعَهُ، فَأَجْلَسَهُ فِي مَجْلِسِهِ عَلَى السَّرِيرِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: رَفَعَكَ اللهُ يَا عَمِّ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: هَذَا عَلِيٌّ يَسْتَأْذِنُ. فَقَالَ: I " يَدْخُلُ I " فَدَخَلَ وَمَعَهُ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: هَؤُلَاءِ وَلَدُكَ يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: I " وَهُمْ وَلَدُكَ يَا عَمِّ I " قَالَ: أَتُحِبُّهُمْ؟ فَقَالَ: I " أَحَبَّكَ اللهُ كَمَا أَحَبَّهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی علالت کے دوران آپ کی عیادت کے لیے تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (تکریم کی خاطر) اٹھایا اور اپنی جگہ چارپائی پر بٹھا لیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: «رَفَعَكَ اللهُ يَا عَمِّ» ”اے چچا جان! اللہ تعالیٰ آپ کو رفعت عطا فرمائے۔“
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں جو اندر آنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں آنے دو۔“
چنانچہ وہ داخل ہوئے اور ان کے ہمراہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما بھی تھے، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کی اولاد ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے چچا جان! یہ آپ کی بھی اولاد ہیں۔“ انہوں نے عرض کی: ”کیا آپ ان سے محبت فرماتے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ آپ سے ویسی ہی محبت فرمائے جیسی وہ ان سے محبت فرماتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2962]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن يحيى الحجري وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 173» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 246»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن يحيى الحجري


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2962 in Urdu