🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام اسحاق ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2995
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: سَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْمًا يَتَدَارَوْنَ فَقَالَ: إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِهَذَا، ضَرَبُوا كِتَابَ اللهِ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ، وَإِنَّمَا نَزَلَ كِتَابُ اللهِ يُصَدِّقُ بَعْضُهُ بَعْضًا، فَلَا تُكَذِّبُوا بَعْضَهُ بِبَعْضٍ، فَمَا عَلِمْتُمْ مِنْهُ فَقُولُوهُ وَمَا جَهِلْتُمْ فَكِلُوهُ إِلَى عَالِمِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا مَعْمَرٌ.
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد شعیب رحمہ اللہ سے، وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو آپس میں بحث و تکرار کرتے ہوئے سنا تو فرمایا: ”تم سے پہلے لوگ محض اسی وجہ سے ہلاک ہوئے کہ انہوں نے اللہ کی کتاب کے ایک حصے کو دوسرے کے ساتھ ٹکرایا، حالانکہ اللہ کی کتاب تو اس لیے نازل ہوئی ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کی تصدیق کرے، لہٰذا تم اس کے ایک حصے کے ذریعے دوسرے کی تکذیب نہ کرو؛ پس جو تمہیں معلوم ہو وہ بیان کرو اور جس سے تم ناواقف ہو اسے اس کے جاننے والے کے سپرد کر دو۔“
اس حدیث کو صرف معمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2995]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2666، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8041، 11830، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 85، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 36، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6779، 6817، 6856، 6919، 6964، 6965، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3121، والبزار فى «مسنده» برقم: 2489، 2490، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2947، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20367، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14177، 14519، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 515، 1308، 7052»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2995 in Urdu