🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. مَنِ اسْمُهُ أَسْلَمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام اسلم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3049
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ، قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ مُسَافِرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثَةٌ يُؤْتَوْنَ أُجُورَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَرَّتَيْنِ: رَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَةٌ فَأَحْسَنَ أَدَبَهَا، ثُمَّ أَعْتَقَهَا، وَتَزَوَّجَهَا، فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ، وَعَبْدٌ مَمْلُوكٌ يُؤَدِّي حَقَّ اللهِ وَحَقَّ سَيِّدِهِ، فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ، وَرَجُلٌ آمَنَ بِنَبِيِّهِ، ثُمَّ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَآمَنَ بِهِ وَاتَّبَعَهُ، فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا رَوْحُ بْنُ مُسَافِرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین اشخاص ایسے ہیں جنہیں قیامت کے دن ان کا اجر دو مرتبہ دیا جائے گا: ایک وہ شخص جس کے پاس لونڈی ہو، وہ اسے بہترین تعلیم و تربیت دے، پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لے، تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔ اور وہ مملوک غلام جو اللہ تعالیٰ کا حق بھی ادا کرے اور اپنے آقا کا حق بھی، تو اس کے لیے بھی دوہرا اجر ہے۔ اور وہ شخص جو اپنے (سابقہ) نبی پر ایمان لایا، پھر اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عہد پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی، تو اس کے لیے بھی دوہرا اجر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے صرف روح بن مسافر نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں اسحاق بن سعید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3049]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 97، 2544، 2551، 2547، 3011، 3446، 5083، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 154، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 227، 4053، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3344 / 1، 3345 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5477، 5476، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2053، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1116، 1116 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2290، 2291، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1956، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 912، 913، 914، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13851، 13852، 13853، 15902، 15908، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19841، 19873، 19911، 19944، 19967، 20026، 20041، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 503، 504، والحميدي فى «مسنده» برقم: 786، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7256، 7308، 7323، والبزار فى «مسنده» برقم: 2977، 2976، 2978، 2979، 3155، 3156، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13111، 13112، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12777، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1968، 1972، 1969، 1970، 1971، 1973، 1974، 1975، والطبراني فى «الصغير» برقم: 113، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1868، 5875»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3049 in Urdu