🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3140
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: نَا الْوَزِيرُ بْنُ صُبَيْحٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ قَالَ: مِنْ شَأْنِهِ أَنْ يَغْفِرَ ذَنْبًا وَيُفَرِّجَ كَرْبًا، وَيَرْفَعَ قَوْمًا وَيَضَعَ آخَرِينَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ إِلَّا يُونُسُ.
ام الدرداء رحمہا اللہ، سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ ”وہ ہر روز ایک نئی شان میں ہے“ کے بارے میں فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ کسی کا گناہ معاف فرماتا ہے، تکلیف و پریشانی کو دور کرتا ہے، اور کسی قوم کو سر بلندی عطا فرماتا ہے جبکہ دوسروں کو پست کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ام الدرداء رحمہا اللہ سے صرف یونس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3140]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 689، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 202، والبزار فى «مسنده» برقم: 4100 (م)، 4137»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3140 in Urdu