🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 317
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ بِشْرٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ.
عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ عُمَرُ: وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ لَأَنْتَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ إِلَّا نَفْسِي. فَقَالَ: لَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنْ نَفْسِكَ. قَالَ عُمَرُ: فَأَنْتَ الْآنَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " الْآنَ يَا عُمَرُ.
سیدنا عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! یقیناً آپ مجھے اپنی جان کے علاوہ ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنْ نَفْسِكَ» ”نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! (تمہارا ایمان تب تک کامل نہیں ہو سکتا) جب تک کہ میں تمہیں تمہاری اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔“ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اب آپ مجھے میری اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْآنَ يَا عُمَرُ» اے عمر! اب (تمہارا ایمان مکمل ہوا ہے)۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3694، 6264، 6632، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5976، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18332، 19264، 22939، والبزار فى «مسنده» برقم: 3459»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 317 in Urdu