🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3181
حَدَّثَنَا بَكْرٌ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَالِمٍ الْحِمْصِيُّ، قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا بِأَرِيحَا، فَمَرَّ بِي وَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ مُتَوَكِّئًا عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ، فَأَجْلَسَهُ، ثُمَّ جَاءَ إِلَيَّ، فَقَالَ: عَجَبًا مَا حَدَّثَنِي الشَّيْخُ، يَعْنِي: وَاثِلَةَ، قُلْتُ: مَا حَدَّثَكَ؟ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَأَتَاهُ نَفَرٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ صَاحِبَنَا قَدْ أَوْجَبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْتِقُوا عَنْهُ رَقَبَةً يُعْتِقِ اللهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ.
ابراہیم بن ابی عبلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اریحا میں بیٹھا ہوا تھا کہ سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے، وہ عبد اللہ بن دیلمی رحمہ اللہ کے سہارے ٹیک لگائے ہوئے تھے؛ انہوں نے انہیں بٹھایا، پھر وہ (عبد اللہ) میرے پاس آئے اور کہا: ”شیخ (یعنی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ) نے مجھے جو حدیث سنائی ہے وہ بڑی عجیب ہے!“
میں نے پوچھا: ”انہوں نے آپ سے کیا بیان کیا؟“ انہوں نے کہا کہ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم غزوہ تبوک میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بنو سلیم کے کچھ لوگ حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے ایک ساتھی نے (اپنے گناہ کی وجہ سے جہنم کو) واجب کر لیا ہے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی طرف سے ایک گردن (غلام) آزاد کرو، اللہ تعالیٰ اس (غلام) کے ہر عضو کے بدلے اس (شخص) کے ایک عضو کو آگ سے آزاد کر دے گا۔““ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3181]
تخریج الحدیث: «قال ابن الملقن: هذا الحديث صحيح «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 8، ص 503» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4307، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2861، 2862، 2860، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4871، 4870، 4872، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3964، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16576، 16577، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16257، 16259، 17259، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7484، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 734، 733، 735، 736، 739، 737، 738، والطبراني فى «الكبير» برقم: 221، 220، 218، 219، 222»

الحكم على الحديث:
صحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3181 in Urdu