🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3186
وَبِهِ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي الصُّفَّةِ، فَقَالَ: أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يَغْدُوَ فِي كُلِّ يَوْمٍ إِلَى بُطْحَانَ أَوِ الْعَقِيقِ، وَيَأْخُذَ نَاقَتَيْنِ كَوْمَاوَيْنِ زَهْرَاوَيْنِ مِنْ غَيْرِ إِثْمٍ وَلَا قَطِيعَةِ رَحِمٍ؟ I " قَالُوا: كُلُّنَا يَا رَسُولَ اللهِ يُحِبُّ ذَلِكَ قَالَ: I " فَلَأَنْ يَغْدُوَ أَحَدُكُمْ كُلَّ يَوْمٍ إِلَى الْمَسْجِدِ فَيَتَعَلَّمَ آيَتَيْنِ مِنْ كِتَابِ اللهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ نَاقَتَيْنِ، وَمِنْ ثَلَاثٍ، وَمِنْ أَعْدَادِهِنَّ مِنَ الْإِبِلِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جب کہ ہم صُفہ میں (بیٹھے ہوئے) تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم میں سے کون یہ پسند کرتا ہے کہ وہ ہر روز صبح سویرے مقامِ بطحان یا عقیق جائے اور وہاں سے کسی گناہ کے ارتکاب یا قطع رحمی کے بغیر بڑے کوہان والی، نہایت عمدہ اور فربہ دو اونٹنیاں لے آئے؟“ صحابہ کرام نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم سب اسے پسند کرتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم میں سے کسی کا ہر روز صبح مسجد جانا اور وہاں اللہ کی کتاب کی دو آیتیں سیکھ لینا اس کے لیے دو اونٹنیوں سے بہتر ہے، اور تین (آیات) تین (اونٹنیوں) سے، اور (آیات کی) جتنی تعداد ہو اتنے ہی اونٹوں سے بہتر ہے۔““ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3186]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 803، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 115، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1456، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17680، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30697، والطبراني فى «الكبير» برقم: 799»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3186 in Urdu