🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3244
حَدَّثَنَا بَكْرٌ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: نَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَرْجِسَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَمُوتُ، وَعِنْدَهُ قَدَحٌ فِيهِ مَاءٌ، يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الْقَدَحِ، ثُمَّ يَمْسَحُ وَجْهَهُ بِالْمَاءِ، ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى كُرُبَاتِ الْمَوْتِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا مُوسَى، وَلَا عَنْ مُوسَى إِلَّا ابْنُ الْهَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ اللَّيْثُ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حالت میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات کے قریب تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی سے بھرا ایک پیالہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ پیالے میں ڈالتے، پھر پانی سے اپنے چہرے کو مسح فرماتے، پھر یہ دعا کرتے: «اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى كُرُبَاتِ الْمَوْتِ» ”اے اللہ! موت کی سختیوں پر میری مدد فرما۔““
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو قاسم بن محمد سے موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور موسیٰ سے ابن الہاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور لیث اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3244]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4446، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3752، 4411، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1829 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1969، 7064، 7069، 10866، والترمذي فى «جامعه» برقم: 978، 979، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1623، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24992، 24994، 25054، 25119، 25120، 25815، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4510، 4688، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29945، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 387، 388، والطبراني فى «الكبير» برقم: 83، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8786»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3244 in Urdu