🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3283
وَبِهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ أُنَاسًا مِنْ حِمْيَرَ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُونَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: إِنِّي أُحِبُّ النِّسَاءَ، وَأُحِبُّ أَنْ آتِيَ امْرَأَتِي مُجَبِّيَةً، فَكَيْفَ تَرَى؟ فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْتِهَا مُقْبِلَةً وَمُدْبِرَةً، إِذَا كَانَ ذَلِكَ فِي الْفَرْجِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ حمیر کے کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مسائل پوچھنے آئے تو ان میں سے ایک آدمی نے کہا: ”میں عورتوں سے محبت رکھتا ہوں اور یہ پسند کرتا ہوں کہ اپنی بیوی کے پاس اسے اوندھا لٹا کر آؤں، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں، سو تم اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے پاس آگے کی جانب سے بھی آؤ اور پیچھے کی جانب سے بھی، بشرطیکہ یہ (جماع) شرمگاہ ہی میں ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابی حبیب سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3283]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4202، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 95، 96، 423، 341، 119، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2807، 3123، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8928، 8954، 10973، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2164، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2980، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1160، 1166، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1504، 14219، 14223، 14220، 14221، 14222، 14236، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2453، 2747، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2736، والبزار فى «مسنده» برقم: 5144، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4401، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 6127، 6128، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11097، 12317، 12983»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3283 in Urdu