🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3340
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، قَالَ: نَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: نَا أَبُو مُطِيعٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ، وَأَمَرَهُمْ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ I ".
فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّ أَفْضَلَ الْإِسْلَامِ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو مُطِيعٍ، لَا يُرْوَى عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن بہت سی تاریکیوں کا باعث ہوگا، اور بخل و حرص سے بچو، کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا، اس نے انہیں قطع رحمی کا حکم دیا تو انہوں نے اپنے رشتے ناتے توڑ دیے، اور اس نے انہیں خونریزی کا حکم دیا تو انہوں نے آپس میں خون بہایا۔“
پھر ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اسلام میں سب سے افضل عمل کون سا ہے؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں سب سے افضل وہ شخص ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو مطیع منفرد ہیں، اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3340]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه جماعة لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 235» »

الحكم على الحديث:
فيه جماعة لم يعرفهم الهيثمي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3340 in Urdu