🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3345
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ اسْتَغْفِرْ لِي، فَسَكَتَ عَنِّي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، I " أَنَّكَ مَا سُئِلْتَ شَيْئًا قَطُّ فَقُلْتَ: لَا I " فَتَبَسَّمَ فِي وَجْهِي، وَقَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ.
محمد بن ابی السری عسقلانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! سفیان بن عیینہ نے ہمیں محمد بن منکدر کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یہ بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بھی کوئی چیز مانگی گئی تو آپ نے کبھی ’نہیں‘ نہیں فرمایا۔“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ» ”اے اللہ! اسے بخش دے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3345]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6034، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2311، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6376، 6377، والدارمي فى «مسنده» برقم: 71، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14515، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1826، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1263، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2001، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1087، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32470، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 352، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1339»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3345 in Urdu