🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3379
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَزَوَّرِ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي جِنَازَةٍ، فَرَأَى قَوْمًا يَمْشُونَ بِغَيْرِ أَرْدِيَةٍ، فَقَالَ: بِحَضْرَتِي يُفْعَلُ هَذَا؟ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَدْعُوَ عَلَيْكُمْ دَعْوَةً تَمْشُونَ فِي غَيْرِ صُوَرِكُمْ I " قَالَ: فَمَا رُئِيَ أَحَدٌ بَعْدَ ذَلِكَ يَمْشِي بِغَيْرِ رِدَاءٍ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو چادروں کے بغیر چل رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میری موجودگی میں ایسا کیا جا رہا ہے؟ میں نے ارادہ کیا تھا کہ تم پر ایسی بددعا کروں کہ تم اپنی صورتوں کے علاوہ دوسری صورتوں میں چلتے پھرتے نظر آؤ۔“ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد پھر کسی کو چادر کے بغیر چلتے نہیں دیکھا گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3379]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1485، والطبراني فى «الكبير» برقم: 601، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7133»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3379 in Urdu