🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3419
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ، نَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، نَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ.
عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ تَرَ مِنْ أُمَّتِكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: غُرٌّ مُحَجَّلُونَ بُلْقٌ مِنْ آثَارِ الطُّهُورِ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي دَاوُدَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے ان لوگوں کو قیامت کے دن کیسے پہچانیں گے جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا نہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں وضو کے اثرات سے روشن اور چمکدار ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے ابوداود طیالسی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابوداود سے عبداللہ بن عمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3419]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1047، 7242، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 284، (1/190) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3897، 4403، 4415، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 359، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5048، 5300، والبزار فى «مسنده» برقم: 1809، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3419 in Urdu