🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 345
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا فَضَالَةُ بْنُ الْمُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ، قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْرُوفُ بْنُ سُوَيْدٍ الْجُذَامِيُّ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ.
أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ كَانَ هَا هُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ، فَذَهَبْتُ لِأَقُومَ، فَقَالَ: I " اقْعُدْ I " ثُمَّ قَالَ ذَلِكَ الثَّانِيَةَ، فَقُمْتُ، فَقَالَ: I " اقْعُدْ I "، ثُمَّ قَالَ الثَّالِثَةَ، فَقُمْتُ، فَقَالَ: I " اقْعُدْ I " فَقُلْتُ: مَنْ نَحْنُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " أَنْتُمْ مِنْ قُضَاعَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِمْيَرٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْرُوفِ بْنِ سُوَيْدٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ، تَفَرَّدَ بِهِ: فَضَالَةُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ أَبِيهِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یہاں جو بھی (قبیلہ) معد سے تعلق رکھتا ہے، وہ کھڑا ہو جائے۔“ تو میں کھڑا ہونے کے لیے اٹھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری بار یہی فرمایا، تو میں پھر کھڑا ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری بار یہی فرمایا، تو میں پھر کھڑا ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر ہم کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا تعلق قضاعہ بن مالک بن حمیر سے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معروف بن سوید رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ان سے اسے روایت کرنے میں فضالہ بن مفضل رحمہ اللہ اپنے والد کے واسطے سے منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 345]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 840»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 345 in Urdu