🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3460
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الضَّرَّابُ الدِّمَشْقِيُّ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الذِّمَارِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: رُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ طَعَنَ رَجُلًا عَلَى فَخِذِهِ بِقَرْنٍ، فَقَالَ الَّذِي طُعِنَ فَخِذُهُ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ: دَاوُوهَا، وَاسْتَأْنِي بِهَا حَتَّى نَنْظُرَ إِلَى مَا تَصِيرُ. فَقَالَ الرَّجُلُ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ الرَّجُلُ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَقَادَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَبِسَتْ رِجْلُ الَّذِي اسْتَقَادَ، وَبَرِأَ الَّذِي اسْتُقِيدَ مِنْهُ، فَأَبْطَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَتَهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الذِّمَارِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی پیش کیا گیا جس نے دوسرے آدمی کی ران میں سینگ سے وار کیا تھا۔ جس کی ران میں وار کیا گیا تھا اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے قصاص دلوائیے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا علاج کرو اور انتظار کرو یہاں تک کہ ہم دیکھ لیں کہ اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔“ اس آدمی نے پھر کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے قصاص دلوائیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھر وہی بات فرمائی۔ اس نے پھر کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے قصاص دلوائیے۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قصاص دلوا دیا۔ پھر جس نے قصاص لیا تھا اس کی ٹانگ سوکھ گئی اور جس سے قصاص لیا گیا تھا وہ تندرست ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (ٹانگ) کی دیت ساقط قرار دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن ابی انیسہ سے محمد بن عبداللہ ذماری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سلیمان بن عبدالرحمن اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3460]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن عبد الله بن نمران وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 296» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16209، 16210، 16214، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3115، 3116، 3117، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1886، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28360، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5028، والطبراني فى «الصغير» برقم: 377، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 126، 4068»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن عبد الله بن نمران


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3460 in Urdu