🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3477
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ قَالَ: نَا قَتَادَةُ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ قَتَادَةَ الرَّهَاوِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاضِرٍ، عَنِ الْوَضِينِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَدْخُلُ فُقَرَاءُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ خَرِيفًا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، صِفْهُمْ لَنَا، قَالَ: I " هُمُ الدَّنِسَةُ ثِيَابُهُمُ، الشَّعِثَةُ رُءُوسُهُمُ، الَّذِينَ لَا يُؤْذَنُ لَهُمْ عَلَى السُّدَّاتِ، وَلَا يَنْكِحُونَ الْمُتَنَعِّمَاتِ، يُعْطُونَ كُلَّ الَّذِي عَلَيْهِمْ وَلَا يُعْطَوْنَ كُلَّ الَّذِي لَهُمْ.
لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میری امت کے فقراء مالداروں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے سامنے ان کا حال بیان فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جن کے کپڑے میلے کچیلے اور سر کے بال پراگندہ ہوتے ہیں، جنہیں امیروں کے دروازوں پر حاضری کی اجازت نہیں ملتی، جو ناز و نعمت میں پلی ہوئی عورتوں سے نکاح نہیں کر پاتے، وہ اپنے ذمے کے تمام حقوق ادا کرتے ہیں مگر جو ان کا اپنا حق ہے وہ پورا انہیں نہیں دیا جاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور اسے علی بن بحر کے سوا کسی نے بیان نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3477]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: هذا حديث باطل بهذا الإسناد يروون هذا الحديث عن أبي سلام عن ثوبان عن النبي صلى الله عليه وسلم ولا يشبه أن يكون هذا من حديث سالم «علل الحديث، ج 5، ص 169» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4124، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 797، والبزار فى «مسنده» برقم: 6133، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 541 / 1، 541 / 2، 3278 / 1، 3278 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35528، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13223، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7605»

الحكم على الحديث:
باطل بهذا الإسناد


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3477 in Urdu