🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. مَنِ اسْمُهُ حَفْصٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حفص ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3520
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ قَالَ: نَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ هِلَالِ بْنِ مِقْلَاصٍ الصَّيْرَفِيِّ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَكَلَ طَيِّبًا وَعَمِلَ فِي سُنَّةٍ وَأَمِنَ النَّاسُ بَوَائِقَهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ هَذَا فِي أُمَّتِكَ لَكَثِيرٌ؟ فَقَالَ: I " وَسَيَكُونُ فِي قُرُونٍ مِنْ بَعْدِي.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْرَائِيلُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے حلال و پاکیزہ کھانا کھایا، سنت کے مطابق عمل کیا اور لوگ اس کی شرارتوں اور ایذا رسانیوں سے محفوظ رہے، وہ جنت میں داخل ہوگا۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کی امت میں تو ایسے لوگ بہت ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور میرے بعد آنے والی صدیوں میں بھی ایسے لوگ ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو وائل سے، انہوں نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی جاتی ہے، اسرائیل اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3520]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7165، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2520، 2520 (م)»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3520 in Urdu