🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. مَنِ اسْمُهُ حَفْصٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حفص ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3530
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: نَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ الْكُوفِيُّ قَالَ: نَا الْمِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ تَمَّامٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَا فَرِحْنَا بِشَيْءٍ بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَرَحَنَا بِحَدِيثٍ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُؤْجَرُ فِي هِدَايَتِهِ السَّبِيلَ، وَفِي تَعْبِيرِهِ بِلِسَانِهِ عَنِ الْأَعْجَمِيِّ، وَفِي إِمَاطَةِ الْأَذَىِ عَنِ الطَّرِيقِ، حَتَّى إِنَّهُ لَيُؤْجَرُ فِي السِّلْعَةِ تَكُونُ فِي ثَوْبِهِ، فَيَلْتَمِسُهَا بِيَدِهِ، فَتُخْطِئُهَا فَيَخْفُقُ لَهَا فُؤَادُهُ، فَيَرُدَّ عَلَيْهِ، وَيُكْتَبُ لَهُ أَجْرُهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ، إِلَّا سَلَمَةُ بْنُ تَمَّامٍ الشَّقَرِيُّ أَبُو عَبْدِ اللهِ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْمِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”اسلام لانے کے بعد ہمیں کسی چیز سے اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس حدیث سے ہوئی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بیان فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک مومن کو راستہ بتانے پر، کسی عجمی (غیر عربی بولنے والے) کی طرف سے اپنی زبان میں ترجمانی کرنے پر، اور راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانے پر اجر دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ اسے اس سامان (چیز) پر بھی اجر ملتا ہے جو اس کے کپڑے میں (رکھا) ہو، وہ اسے ہاتھ سے ٹٹولے مگر وہ اسے نہ ملے، جس سے اس کا دل دھڑک اٹھے، پھر وہ اسے واپس مل جائے، تو اس کا اجر بھی اس کے لیے لکھ دیا جاتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت سے سلمہ بن تمام شقری ابوعبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں منہال بن خلیفہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3530]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: في إسناده المنهال بن خليفة وثقه أبو حاتم وأبو داود والبزار وفيه كلام «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 134» »
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3473، والبزار فى «مسنده» برقم: 6926، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2682»

الحكم على الحديث:
فيه المنهال بن خليفة، وثقه جماعة وفيه كلام


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3530 in Urdu