🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام خلف ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3549
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ قَالَ: نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَهْدَى أَمِيرُ الْقِبْطِ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَارِيَتَيْنِ أُخْتَيْنِ وَبَغْلَةً، فَأَمَّا الْبَغْلَةُ: فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْكَبُهَا، وَأَمَّا إِحْدَى الْجَارِيَتَيْنِ: فَتَسَرَّاهَا، فَوَلَدَتْ إِبْرَاهِيمَ، وَأَمَّا الْأُخْرَى فَأَعْطَاهَا حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيَّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، إِلَّا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبطیوں کے سردار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو بہنیں لونڈیاں اور ایک خچر ہدیہ کیں۔ خچر پر تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری فرماتے تھے، اور دونوں لونڈیوں میں سے ایک کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لیے رکھا، اسی سے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، اور دوسری لونڈی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کو عطا فرما دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بشیر بن مہاجر سے حاتم بن اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الخاء/حدیث: 3549]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4423، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2130 / 1، 2130 / 2، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2569، 4350»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3549 in Urdu