🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام سعید ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3607
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمِصْرِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ قَالَ: نَا الْقَاسِمُ الْعِجْلِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ تَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ، حَتَّى جَلَسَ قَرِيبًا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَاتَهُ قَالَ: مَا مَنَعَكَ يَا فُلَانُ أَنْ تُجَمِّعَ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ حَرَصْتُ أَنْ أَضَعَ نَفْسِي بِالْمَكَانِ الَّذِي تَرَى قَالَ: I " قَدْ رَأَيْتُكَ تَخَطَّى رِقَابَ الْمُسْلِمِينَ وَتُؤْذِيهِمْ، مَنْ آذَى مُسْلِمًا فَقَدْ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللهَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، إِلَّا الْقَاسِمُ الْعِجْلِيُّ، وَلَا عَنِ الْقَاسِمِ، إِلَّا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص آیا جو لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ بیٹھا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے فلاں! تمہیں (ہمارے ساتھ) جمعہ ادا کرنے سے کس چیز نے روکا؟“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں تو یہی کوشش کرتا رہا کہ اس جگہ بیٹھوں جو آپ دیکھ رہے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں دیکھا کہ تم مسلمانوں کی گردنیں پھلانگ رہے تھے اور انہیں تکلیف دے رہے تھے۔ جس نے کسی مسلمان کو تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی، اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ کو تکلیف دی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قاسم عجلی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قاسم سے موسیٰ بن خلف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید بن سلیمان اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب السين/حدیث: 3607]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 468»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3607 in Urdu