🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. مَنِ اسْمُهُ سَهْلٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام سہل ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3632
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ شَاذَانَ، قَالَ: نَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو هَمَّامٍ الْخَارَكِيُّ، قَالَ: نَا مَنْصُورُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ حَمَّادًا يَقُولُ: أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ، أَنَّ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ حَدَّثَهُ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّا كُنَّا نَهَيْنَاكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا، فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْآخِرَةَ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ أَنْ تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ، فَانْتَبِذُوا فِيمَا بَدَا لَكُمْ، وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا مَنْصُورُ بْنُ سَعْدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو هَمَّامٍ الْخَارَكِيُّ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، (اب) ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ وہ آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔ اور میں نے تمہیں کدو کی تونبی، سبز مٹکے اور روغنی (تارکول لگے) برتن میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، (اب) جس برتن میں چاہو نبیذ بناؤ، البتہ ہر نشہ آور چیز سے بچو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن ابی سلیمان سے منصور بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کو بیان کرنے میں ابو ہمام خارکی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب السين/حدیث: 3632]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6711»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3632 in Urdu