🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. مَنِ اسْمُهُ شُعَيْبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام شعیب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3665
حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ عِمْرَانَ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ: نَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي رِبْعِيُّ بْنُ حِرَاشٍ قَالَ: بَيْنَا حُذَيْفَةُ، وَعُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو أَبُو مَسْعُودٍ جَالِسَيْنِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَ يَنْبُشُ الْقُبُورَ، فَقَالَ لِأَهْلِهِ: إِذَا أَنَا مُتُّ فَحَرِّقُونِي، ثُمَّ خُذُوا عَظْمِي فَاطْحَنُوهَا، ثُمَّ انْظُرُوا يَوْمًا رَائِحًا فَاذْرُونِي فِيهِ، فَفُعِلَ ذَاكَ بِهِ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ: لِمَ فَعَلْتَ ذَلِكَ؟ قَالَ: مَخَافَةً مِنْكَ يَا رَبِّ، فَغَفَرَ اللهُ لَهُ.
فَقَالَ عُقْبَةُ: وَأَنَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، إِلَّا ابْنُهُ يَحْيَى.
امام ربعی بن حراش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عقبہ بن عمرو ابو مسعود رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے کہ ان میں سے ایک نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ’بنی اسرائیل میں ایک شخص قبریں کھودا کرتا تھا (یعنی کفن چور تھا)، اس نے اپنے گھر والوں سے کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، پھر میری ہڈیاں لے کر انہیں پیس ڈالنا، پھر کسی تیز ہوا والے دن کا انتظار کرنا اور اس دن مجھے (اس راکھ کو) ہوا میں اڑا دینا۔ چنانچہ اس کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا۔ تو اس کے رب نے اس سے پوچھا: تو نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے عرض کیا: اے میرے رب! تیرے خوف کی وجہ سے۔ تو اللہ تعالیٰ نے اسے بخش دیا۔‘“
تو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی بات سنی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زکریا بن ابی زائدہ سے صرف ان کے بیٹے یحییٰ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الشين/حدیث: 3665]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2077، 2391، 3450، 3451، 3452، 3479، 6480، 7130، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1560، 1561، 2935، 2934، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 651، 5047، 6799، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2239، 2240، 3216، 8602، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2079 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2218، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4315، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1307، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2588، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2420، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11084، 11082، 11083، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17338، 17358، 23725، 23751، 23814، 23830، 23831، 23832، 23833، 23863، 23864، 23865، 23866، 23921، 23945، 23946، والبزار فى «مسنده» برقم: 2822، 2820، 2821، 2823، 2824، 2851، 2850، 2853، 2852، 2859، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4516، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22611، 22612، 22614، 23472، 23475، 38627، 38628، 38660، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 557، 558، 5532، 5535، 5533، 5534، 5536، 5537، 5691، والطبراني فى «الكبير» برقم: 537، 641، 643، 642، 646، 644، 645، 647، 648، 649، 650، 664، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1163، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2503»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3665 in Urdu