🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. مَنِ اسْمُهُ صَالِحٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام صالح ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3670
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ شُعَيْبٍ أَبُو شُعَيْبٍ الْبَصْرِيُّ بِمِصْرَ قَالَ: نَا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَ: نَا مُبَارَكُ بْنُ رَاشِدٍ الدَّارِمِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ قُرَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ شَيْخًا هَرِمًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، عَلِّمْنِي عَمَلًا أَتَقَرَّبُ بِهِ إِلَى رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: عَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ، قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ، كَبِرْتُ عَنْ ذَلِكَ، وَضَعُفْتُ قَالَ: I " فَكُنْ مُؤَذِّنًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قُرَيْرٍ، إِلَّا مُبَارَكُ بْنُ رَاشِدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک نہایت بوڑھا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل سکھا دیجیے جس کے ذریعے میں اپنے رب عزوجل کا قرب حاصل کروں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی راہ میں جہاد کو لازم پکڑو۔“ اس نے کہا: ”میں اس کی طاقت نہیں رکھتا، میں اس کے لیے بہت بوڑھا اور کمزور ہو چکا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر مؤذن بن جاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالعزیز بن قریر سے یہ حدیث مبارک بن راشد کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں داود بن شبیب منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الصاد/حدیث: 3670]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه قريب والد الأصمعي وهو منكر الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 327» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه قريب والد الأصمعي منكر الحديث


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3670 in Urdu