🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. مَنِ اسْمُهُ صَالِحٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام صالح ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3672
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ: نَا نَافِعُ بْنُ خَالِدٍ الطَّاحِيُّ قَالَ: نَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَخِيهِ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُجَاءُ بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُوقَفُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، فَيُنَادِي مُنَادِي: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ، فَيَطَّلِعُونَ، فَيُقَالُ لَهُمْ: أَتَعْرِفُونَ هَذَا؟ فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا، هَذَا الْمَوْتُ، فَيُذْبَحُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، وَيُقَالُ لَهُمْ: خُلُودٌ لَا مَوْتَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ، إِلَّا خَالِدُ بْنُ قَيْسٍ، وَلَا عَنْ خَالِدٍ، إِلَّا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: نَافِعُ بْنُ خَالِدٍ الطَّاحِيُّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن موت کو لایا جائے گا اور اسے جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کر دیا جائے گا، پھر ایک پکارنے والا پکارے گا: اے جنت والو! تو وہ جھانکیں گے، ان سے کہا جائے گا: کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! یہ موت ہے۔ پھر اسے جنت اور جہنم کے درمیان ذبح کر دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا: اب ہمیشگی ہے، موت نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ سے یہ حدیث خالد بن قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور خالد سے نوح بن قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں نافع بن خالد طاحی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الصاد/حدیث: 3672]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2445، 2447، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2898، والبزار فى «مسنده» برقم: 7240»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3672 in Urdu