🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. مَنِ اسْمُهُ عُمَرُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عمر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3691
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ قَالَ: نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: قَدِمَ نَاسٌ مِنَ الْعَرَبِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُسْلِمُوا، عَلَيْهِمُ الصُّوفُ، فَقُلْتُ: لَأَحُولَنَّ بَيْنَ هَؤُلَاءِ وَبَيْنَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قُلْتُ لِنَفْسِي: هُوَ نَجِيٌّ بِالْقَوْمِ، ثُمَّ أَبَتْ نَفْسِي إِلَّا أَنْ أَقُومَ إِلَيْهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: تَغْزُونَ جَزِيرَةَ الْعَرَبِ، فَيَفْتَحُهَا اللهُ، ثُمَّ تَغْزُونَ فَارِسَ، فَيَفْتَحُهَا اللهُ، ثُمَّ تَغْزُونَ الدَّجَّالَ، فَيَفْتَحُهُ اللهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ إِلَّا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ.
سیدنا نافع بن عتبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عرب کے کچھ لوگ اسلام قبول کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان پر اونی لباس تھا۔ میں نے (دل میں) کہا: ”میں ان لوگوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ضرور حائل ہوں گا۔“ پھر میں نے اپنے آپ سے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو اس وقت ان لوگوں سے سرگوشی میں گفتگو فرما رہے ہیں۔“ لیکن میرا دل نہ مانا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اٹھ کر گیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”تم جزیرۂ عرب میں جہاد کرو گے تو اللہ اسے فتح کرا دے گا، پھر تم فارس سے جہاد کرو گے تو اللہ اسے بھی فتح کرا دے گا، پھر تم دجال سے جنگ کرو گے تو اللہ اسے بھی فتح کرا دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”موسیٰ بن عبدالملک بن عمیر سے یہ حدیث صرف عاصم بن علی نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3691]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه عبد الملك بن عمير واختلف عنه فرواه أبو جعفر الرازي عن عبد الملك عن جابر بن سمرة عن النبي صلى الله عليه وسلم وغيره يرويه عن عبد الملك بن عمير عن جابر بن سمرة عن خاله نافع بن عتبة بن أبي وقاص وهو الصواب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 13، ص 411» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2900، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6672، 6809، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5738، 5875، 8406، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4091، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1560، 1559، 19277، 19276، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38659، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 517، 518»

الحكم على الحديث:
الصواب عن جابر بن سمرة عن خاله نافع بن عتبة


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3691 in Urdu