🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. مَنِ اسْمُهُ عُمَرُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عمر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3697
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ قَالَ: نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَبْعَثُنَا، وَمَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا السَّلْفُ مِنَ التَّمْرِ، فَنَقْسِمُهُ قَبْضَةً قَبْضَةً، حَتَّى نَنْتَهِيَ إِلَى تَمْرَةٍ تَمْرَةٍ I " قَالَ: قُلْتُ: وَمَا عَسَى أَنْ يَنْفَعَكُمْ تَمْرَةٌ تَمْرَةٌ؟ قَالَ: I " لَا تَقُلْ ذَاكَ، فَوَاللهِ مَا عَدَا أَنْ فَقَدْنَاهَا، اخْتَلَلْنَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں (سریہ میں) روانہ فرماتے اور ہمارے پاس کھانے کو معمولی کھجوروں کے سوا کچھ نہ ہوتا، ہم انہیں مٹھی مٹھی بانٹ لیتے، یہاں تک کہ نوبت ایک ایک کھجور تک پہنچ جاتی۔ (راوی عبداللہ کہتے ہیں:) میں نے عرض کیا: ”ایک ایک کھجور سے آپ لوگوں کو بھلا کیا فائدہ پہنچتا ہوگا؟“ انہوں نے کہا: ”ایسی بات نہ کہو، اللہ کی قسم! جب وہ ایک کھجور بھی ہمیں نہ ملتی تو ہم کمزوری اور تنگی محسوس کرتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابوبکر بن حفص سے اس حدیث کو صرف مسعودی نے روایت کیا ہے، اور عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3697]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 231، 232، 233، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2488، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15932، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7199، والبزار فى «مسنده» برقم: 3825، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8874»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3697 in Urdu