🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3710
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّامِيُّ قَالَ: نَا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطٍ، عَنْ مُحِلِّ بْنِ خَلِيفَةَ الضَّبِّيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَسَخَّطَ رِزْقَهُ وَبَثَّ شَكْوَاهُ، وَلَمْ يَصْبِرْ، لَمْ يَصْعَدْ لَهُ إِلَى اللهِ عَمَلٌ، وَلَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، إِلَّا مُحِلٌّ وَلَا عَنْ مُحِلٍّ، إِلَّا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطَ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّامِيُّ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے رزق پر ناراض ہو، اپنی شکایتیں لوگوں میں پھیلاتا پھرے اور صبر نہ کرے، اس کا کوئی عمل اللہ کی طرف بلند نہیں ہوتا اور وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے محل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محل سے یوسف بن اسباط کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اس میں عثمان بن عبداللہ شامی منفرد ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث اسی سند کے سوا مروی نہیں ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3710]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: هو من اختلاقه «لسان الميزان، ج 5، ص 398» »
«قال الهيثمي: فيه عثمان بن عبد الله الشامي الأموي وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 248» »

الحكم على الحديث:
موضوع


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3710 in Urdu