🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3762
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: نَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، فَسَأَلْتُهَا عَنْ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَقَالَتْ: وَالَّذِي ذَهَبَ بِنَفْسِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَرَكَهَا حَتَّى لَقِيَ اللهَ، وَمَا لَقِيَ اللهَ حَتَّى ثَقُلَ عَنِ الصَّلَاةِ، وَكَانَ يُصَلِّي كَثِيرًا مِنْ صَلَاتِهِ وَهُوَ قَاعِدٌ I "، فَقَالَتْ لَهَا أُمُّ أَيْمَنَ: إِنَّ عُثْمَانَ كَانَ يَنْهَى عَنْهُمَا؟ قَالَتْ: I " صَدَقْتِ، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّيهِمَا، وَلَا يُصَلِّيهِمَا فِي الْمَسْجِدِ مَخَافَةَ أَنْ يُثَقِّلَ عَلَى أُمَّتِهِ، وَكَانَ يُحِبُّ مَا خَفَّفَ عَلَيْهِمْ.
ایمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور ان سے عصر کے بعد دو رکعتوں کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جان قبض فرمائی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کبھی نہیں چھوڑا یہاں تک کہ اللہ سے جا ملے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے اس وقت ملے جب نماز (کھڑے ہو کر پڑھنا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھاری ہو چکا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بہت سی نماز بیٹھ کر ادا فرماتے تھے۔“ تو ام ایمن رحمہا اللہ نے ان سے کہا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تو ان دونوں رکعتوں سے منع کیا کرتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں پڑھا کرتے تھے، اور مسجد میں نہیں پڑھتے تھے اس اندیشے سے کہ کہیں اپنی امت پر بوجھ نہ ڈال دیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہی بات پسند فرماتے تھے جس میں ان کے لیے آسانی ہو۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3762]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 590، 591، 592، 593، 1630، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 833، 835، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1278، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1570، 1571، 1572، 1573، 1577، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 574 / 3، 575 / 4، 573 / 2، 576 / 5، 577 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 366، 372، 1565، 1566، 1567، 1568، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1279، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1474، 1475، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4468، 4472، 4469، 4470، 4471، 4491، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22768، 24872، 25284، 25422، 25462، 25667، 25899، 25996، 26074، 26145، 26186، 26278، 26684، 26793، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1484، والحميدي فى «مسنده» برقم: 194، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1161، 4725، 4816، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1505، والبزار فى «مسنده» برقم: 246 / 221، 309 / 284، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3962، 3978، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7423، 7432، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1794، 1795، 1798، 1799، 1796، 1797، 1800، 1801، 1802، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2141، 3899، 7600، 7853»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3762 in Urdu