🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3825
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ قَالَ: نَا أَبُو جَنَابٍ الْقَصَّابُ قَالَ: نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَامَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ أَعْمَالَنَا الَّتِي نَعْمَلُ، أَمَأْخُوذُونَ بِهَا عِنْدَ الْحَافِرِ، خَيْرٌ فَخَيْرٌ، وَشَرٌّ فَشَرٌّ، أَوْ شَيْءٌ قَدْ سَبَقَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ، وَجَفَّتْ بِهِ الْأَقْلَامُ، قَالَ: يَا سُرَاقَةُ، قَدْ سَبَقَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ، وَجَفَّتْ بِهِ الْأَقْلَامُ، قَالَ: فَعَلَى مَا نَعْمَلُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " اعْمَلْ يَا سُرَاقَةُ، فَكُلُّ عَامِلٍ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ I " قَالَ: I " يَا سُرَاقَةُ الْآنَ تَجْهَدُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ إِلَّا أَبُو جَنَابٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کی کیا رائے ہے ہمارے ان اعمال کے بارے میں جو ہم کرتے ہیں؟ کیا ان پر ہمارا نئے سرے سے مؤاخذہ ہوگا کہ نیکی کا بدلہ نیکی اور برائی کا بدلہ برائی ہو، یا یہ ایسی چیز ہے جس پر تقدیریں پہلے سبقت لے چکی ہیں اور قلم خشک ہو چکے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سراقہ! اس پر تو تقدیریں سبقت لے چکی ہیں اور قلم خشک ہو چکے ہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر ہم عمل کس لیے کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سراقہ! عمل کرتے رہو، کیونکہ ہر عمل کرنے والے کے لیے وہی راستہ آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے۔“ پھر فرمایا: ”اے سراقہ! اب تم خوب کوشش کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالکریم ابو امیہ سے ابو جناب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبدالواحد بن غیاث منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3825]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الكريم أبو أمية وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 195» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2648، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 337، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1843»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبد الكريم أبي أمية


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3825 in Urdu