🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3885
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ لِمُعَاوِيَةَ فِي الْكَلَامِ الَّذِي جَرَى بَيْنَهُمَا فِي بَيْعَةِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ: وَأَنْتَ يَا مُعَاوِيَةُ، حَدَّثْتَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا كَانَ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَتَانِ، فَاقْتُلُوا أَحَدَهُمَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو بِشْرٍ، وَلَا عَنْ أَبِي بِشْرٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ.
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے یزید بن معاویہ کی بیعت کے سلسلے میں ان دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کہا: ”اے معاویہ! آپ ہی نے مجھے حدیث بیان کی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’جب زمین میں دو خلیفے ہو جائیں تو ان میں سے ایک کو قتل کر دو۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے صرف سعید بن جبیر نے روایت کی ہے، اور سعید سے صرف ابو بشر نے، اور ابو بشر سے صرف سعید بن بشیر نے روایت کی ہے، اور اس میں زید بن یحییٰ بن عبید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3885]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 710»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3885 in Urdu