🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 398
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ: نَا أَبُو تَوْبَةَ قَالَ: نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ وَمُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ.
عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ، وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، وَسَيَكُونُ مِنْ بَعْدِهِمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا لَا يَعْلَمُونَ، وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ، مَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ إِلَّا مَسْلَمَةُ، وَرَوَى الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ وَغَيْرُهُ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران ہوں گے جو اس کے مطابق عمل کریں گے جسے وہ (حق) جانتے ہوں گے اور وہی کریں گے جس کا انہیں حکم دیا گیا ہے، اور ان کے بعد ایسے حکمران ہوں گے جو اس کے مطابق عمل کریں گے جسے وہ نہیں جانتے ہوں گے اور وہ کریں گے جس کا انہیں حکم نہیں دیا گیا؛ چنانچہ جس نے (ان کے برے کاموں کا) انکار کیا وہ تو بچ گیا، لیکن (گناہگار وہ ہوا) جس نے اسے پسند کیا اور اس کی پیروی کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی رحمہ اللہ سے، انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سالم رحمہ اللہ سے صرف مسلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ معافی بن عمران رحمہ اللہ اور دیگر نے اوزاعی رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابراہیم بن مرہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ سے اور انہوں نے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 398]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه مسلمة بن علي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 270» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه مسلمة بن علي متروك


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 398 in Urdu