🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4004
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَعْلَبَكِّيُّ قَالَ: نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: نَا شَيْبَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ: كُنَّا رِجَالًا بِالْمَدِينَةِ نَبْتَاعُ الْوُسُوقَ فِي سُوقِ الْمَدِينَةِ، فَسَمَّيْنَا أَنْفُسَنَا، وَسَمَّانَا النَّاسُ: السَّمَاسِرَةَ، فَسَمَّانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَحْسَنَ مِمَّا سَمَّيْنَا بِهِ نَفْسَنَا، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ، إِنَّ الْبَيْعَ يَحْضُرُهُ اللَّغْوُ وَالْحَلِفُ، فَشُوبُوهُ بِشَيْءٍ مِنَ الصَّدَقَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا شَيْبَانُ، وَأَبُو حَمْزَةَ السُّكَّرِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ شَيْبَانَ.
سیدنا قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم مدینہ کے بازار میں اونٹوں کے بار (غلے وغیرہ کے بوجھ) خریدا کرتے تھے، ہم نے اپنا نام بھی ’سماسرہ‘ (دلال) رکھ لیا تھا اور لوگ بھی ہمیں اسی نام سے پکارتے تھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارا ایسا نام رکھا جو اس نام سے بہتر تھا جو ہم نے اپنے لیے رکھا تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے تاجروں کی جماعت! بے شک خرید و فروخت میں لغو بات اور قسمیں در آتی ہیں، لہٰذا اس میں کچھ صدقہ بھی ملا دیا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے شیبان اور ابو حمزہ سکری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ولید بن مسلم اسے شیبان سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4004]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 608، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2148، 2149، 2150، 2151، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3807 / 2، 3808 / 1، 3806 / 1، 3809 / 2، 4475 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4720، 4722، 4721، 4723، 6012، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3326، (3/246) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1208، 1208 (م)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2145، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10524، 10523، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16384، 16385، 16386، 16387، 16388، 16389، 18759، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1300، 1301، والحميدي فى «مسنده» برقم: 442، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15962، 15961، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22637، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2080، 2079، 2081، والطبراني فى «الكبير» برقم: 903، 904، 907، 906، 908، 905، 909، 913، 910، 911، 912، 914، 918، 915، 916، 917، 919، 920، والطبراني فى «الصغير» برقم: 130، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1232، 4485، 5484»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4004 in Urdu