🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4196
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْفَرْغَانِيُّ قَالَ: نَا إِدْرِيسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الرَّبَابِ الرَّمْلِيُّ قَالَ: نَا أَسْبَاطُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الرَّمْلِيُّ قَالَ: نَا الْعَلَاءُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: كُنْتُ أَلْقَى مِنَ الْمَذْيِ شِدَّةً وَعَنَتًا وَكُنْتُ أُكْثِرُ مِنْهُ الْغُسْلَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّمَا يُجْزِيكَ مِنْهُ الْوُضُوءُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي مِنْهُ؟ قَالَ: I " يَكْفِيكَ كَفٌّ مِنْ مَاءٍ تَنْضَحُ بِهِ ثَوْبَكَ حَيْثُ تَرَى أَنَّهُ أَصَابَهُ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے مذی کی وجہ سے بڑی سختی اور مشقت کا سامنا تھا اور میں اس کے سبب کثرت سے غسل کیا کرتا تھا، چنانچہ میں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے اس سے صرف وضو کافی ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! جو مذی میرے کپڑے کو لگ جائے اس کا کیا حکم ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں ایک چلو پانی کافی ہے، اس سے اپنے کپڑے پر اس جگہ چھینٹے مار لو جہاں تمہیں لگے کہ مذی لگی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4196]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 291، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1103، وأبو داود فى «سننه» برقم: 210، والترمذي فى «جامعه» برقم: 115، والدارمي فى «مسنده» برقم: 750، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 506، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4194، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16220، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 468، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 914، 977، 37631، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 256، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2704، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5589، 5594، 5593، 5595»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4196 in Urdu