🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4240
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ قَالَ: نَا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا فَأَرَادَ اللهُ بِهِ خَيْرًا رَزَقَهُ وَزِيرًا صَالِحًا، إِنْ نَسِيَ ذَكَّرَهُ، وَإِنْ ذَكَرَ أَعَانَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص مسلمانوں کے معاملات میں سے کسی چیز کا ذمہ دار بنایا جائے اور اللہ اس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرمائے تو اسے ایک نیک وزیر عطا فرما دیتا ہے، اگر وہ بھول جائے تو وہ اسے یاد دلاتا ہے اور اگر اسے یاد ہو تو وہ اس کی مدد کرتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے ابو سعید مؤدب (فرج بن فضالہ) کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو سعید سے روایت کرنے میں منصور بن ابی مزاحم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4240]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4494، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4215 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7779، 8699، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2932، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20377، 20378، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25052، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4439، والبزار فى «مسنده» برقم: 261 / 236»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4240 in Urdu