🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4258
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الدَّامَغَانِيُّ قَالَ: نَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، يَرْفَعُ الْحَدِيثَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ مِمَّا خَلَقَ اللهُ لَدِيكًا، بَرَاثِنُهُ عَلَى الْأَرْضِ السَّابِعَةِ، وَعُرْفُهُ مُنْطَوٍ تَحْتَ الْعَرْشِ جَنَاحَاهُ بِالْأُفُقَيْنِ، فَإِذَا بَقِيَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ ضَرَبَ بِجَنَاحَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ رَبِّنَا الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، لَا إِلَهَ لَنَا غَيْرُهُ فَيَسْمَعُهُ مَا بَيْنَ الْخَافِقَيْنِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ، فَيَرَوْنَ أَنَّ الدِّيَكَةَ إِنَّمَا تَضْرِبُ أَجْنِحَتَهَا إِذَا صَرَخَتْ، إِذَا سَمِعَتْ ذَلِكَ.
لَمْ يَرْوِهِ، عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا ابْنُ إِسْحَاقَ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں ایک مرغ ایسا بھی ہے جس کے پنجے ساتویں زمین پر ہیں اور اس کی کلغی عرش کے نیچے مڑی ہوئی ہے، اس کے دونوں پر مشرق و مغرب کے کناروں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو وہ اپنے دونوں پر مارتا ہے، پھر کہتا ہے: «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ رَبِّنَا الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، لَا إِلَهَ لَنَا غَيْرُهُ» ”بادشاہِ حقیقی، نہایت پاک ذات کی تسبیح ہے، ہمارے رب، بادشاہِ حقیقی، نہایت پاک ذات کی تسبیح ہے، اس کے سوا ہمارا کوئی معبود نہیں۔“ اس کی یہ آواز مشرق و مغرب کے درمیان ہر چیز سنتی ہے سوائے جنوں اور انسانوں کے، چنانچہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مرغ جب یہ آواز سنتے ہیں تو بانگ دیتے وقت اپنے پر مارتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”منصور سے اس حدیث کو ابن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن اسحاق سے سلمہ بن فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4258]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه ابن إسحاق وهو ثقة مدلس وبقية رجاله وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 133» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7334»

الحكم على الحديث:
فيه ابن إسحاق وهو مدلس، وبقية رجاله وثقوا


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4258 in Urdu