🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4261
حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ عَبَّاسُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ فَضَالَةَ الصَّيْرَفِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ: نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَرَجِ الرِّيَاشِيُّ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ عَوْنٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زُرَارَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَنْعَمَ اللهُ عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً فِي أَهْلٍ أَوْ مَالٍ، أَوْ وَلَدٍ، فَقَالَ: مَا شَاءَ اللهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، فَيَرَى فِيهِ آفَةً، دُونَ الْمَوْتِ I "، وَقَرَأَ: وَلَوْلا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللهُ لا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زُرَارَةَ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ يُونُسَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جس بندے کو اس کے اہل و عیال، مال یا اولاد میں کوئی نعمت عطا فرمائے اور وہ کہے: «مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے)، اللہ کی توفیق کے بغیر کوئی قوت نہیں“ تو وہ اس نعمت میں موت کے سوا کوئی آفت نہیں دیکھے گا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ﴾ ”اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تھے تو تم نے یہ کیوں نہ کہا کہ جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے)، اللہ کی توفیق کے بغیر کوئی قوت نہیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبدالملک بن زرارہ سے، انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے، صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عمر بن یونس منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4261]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عبد الملك بن زرارة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 140» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 7339، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3655 / 1، 3655 / 2، والطبراني فى «الصغير» برقم: 588، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5995»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبد الملك بن زرارة


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4261 in Urdu