🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4302
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ قَالَ: نَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ قَالَ: نَا هَاشِمُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّهَا قَدْ زَنَتْ، وَكَانَتْ حَامِلًا، فَقَالَ: انْطَلِقِي حَتَّى تَضَعِي حَمْلَكِ وَلَوْ لَمْ تَرْجِعْ إِلَيْهِ لَمْ يُرْسِلْ إِلَيْهَا، فَوَضَعَتْ حَمْلَهَا، ثُمَّ أَتَتْهُ، فَقَالَ: I " انْطَلِقِي حَتَّى تَفْطِمِي وَلَدَكِ I " فَأَتَتْهُ، وَلَوْ لَمْ تَأْتِهِ لَمْ يُرْسِلْ إِلَيْهَا، فَجَاءَتْ بَعْدَمَا فَطَمَتْهُ، فَرَجَمَهَا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے عرض کیا کہ اس سے زنا سرزد ہو گیا ہے، اور وہ حاملہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، یہاں تک کہ تم بچہ جَن لو۔“ اور اگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس نہ آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف کسی کو نہ بھیجتے۔ چنانچہ اس نے بچہ جنا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، یہاں تک کہ اپنے بچے کا دودھ چھڑا دو۔“ پھر وہ (دودھ چھڑانے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اور اگر وہ نہ آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف کسی کو نہ بھیجتے، چنانچہ جب وہ بچے کا دودھ چھڑا کر آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رجم کرا دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکر بن عبداللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کیا گیا ہے، اس میں سعید بن ابی الربیع السمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4302]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه الحارث بن نبهان وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 268» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 8849»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه الحارث بن نبهان متروك


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4302 in Urdu