🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4328
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ: نَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، ثُمَّ وَلَّى عَنْهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَاللهِ إِنِّي لَأُحِبُّ هَذَا قَالَ: هَلْ أَعْلَمْتَهُ؟ I " قُلْتُ: لَا، قَالَ: I " فَأَعْلِمْ ذَاكَ أَخَاكَ فَاتَّبَعْتُهُ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، وَأَخَذْتُ بِمَنْكِبَيْهِ، وَقُلْتُ: وَاللهِ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ فِي اللهِ قَالَ: وَاللهِ، أَنَا أُحِبُّكَ فِي اللهِ، وَقُلْتُ: لَوْلَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي أَنْ أُعْلِمَكَ لَمْ أَفْعَلْ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَلَا عَنْ زُهَيْرٍ إِلَّا حَسَّانُ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران ایک آدمی آیا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور پھر واپس چلا گیا۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں اس شخص سے محبت رکھتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے بتایا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کو یہ بات بتا دو۔“ چنانچہ میں اس کے پیچھے گیا، اسے سلام کیا، اس کے کندھے پکڑے اور کہا: ”اللہ کی قسم! میں تم سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں۔“ اس نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! میں بھی تم سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں۔“ پھر میں نے کہا: ”اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تمہیں بتانے کا حکم نہ دیا ہوتا تو میں ایسا نہ کرتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن عمر اور موسیٰ بن عقبہ رحمہما اللہ سے زہیر بن محمد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور زہیر سے حسان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ازرق بن علی اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4328]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 569، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13361»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4328 in Urdu