🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 436
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ.
عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا، مِنْ ثَقِيفَ يُكْنَى أَبَا تَمَّامٍ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةَ خَمْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ يَا أَبَا تَمَّامٍ، فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَسْتَنْفِقُ ثَمَنَهَا؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ ثَمَنَهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ وَلَا يُرْوَى عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ثقیف کے ایک شخص جن کی کنیت ابو تمام تھی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کا ایک بڑا مشکیزہ ہدیہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو تمام! یقیناً یہ اب حرام کر دی گئی ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں اس کی قیمت کو (فروخت کر کے) اپنے خرچ میں لا سکتا ہوں؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”بے شک جس (ذات) نے اس کا پینا حرام کیا ہے، اس نے اس کی قیمت (وصول کرنا) بھی حرام کر دی ہے۔“
اس حدیث کو ابوبکر بن حفص رحمہ اللہ سے صرف زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 436]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 89» »

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 436 in Urdu