🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4440
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، وَسَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ عَبْدٍ يَتَوَضَّأُ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ، إِلَّا خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ يَدَيْهِ ثُمَّ يَغْسِلُ وَجْهَهُ إِلَّا خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ، ثُمَّ يَغْسِلُ ذِرَاعَيْهِ إِلَّا خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ ذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ يَمْسَحُ رَأْسَهُ إِلَّا خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ رَأْسِهِ، ثُمَّ يَغْسِلُ رِجْلَيْهِ إِلَّا خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ رِجْلَيْهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَلِيٍّ - وَهُوَ: أَبُو أَيُّوبَ الْإِفْرِيقِيُّ - إِلَّا أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ، تَفَرَّدَ بِهَا: أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ I ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ بھی وضو کرتا ہے اور اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں، پھر وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں، پھر وہ اپنے دونوں بازو دھوتا ہے تو اس کے بازوؤں سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں، پھر وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں، پھر وہ اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبداللہ بن علی—جو کہ ابوایوب الافریقی ہیں—سے یہ احادیث صرف ابوفروہ یزید بن سنان نے روایت کی ہیں، اور ان کے ساتھ ابوفروہ یزید بن محمد بن سنان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4440]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: إسناد حسن غريب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 265» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22698، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 152، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7975، 7984، 7983، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1099»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن غريب


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4440 in Urdu