🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 445
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا جَزَاءُ الْحُمَّى؟ قَالَ: تَجْرِي الْحَسَنَاتُ عَلَى صَاحِبِهَا مَا اخْتَلَجَ عَلَيْهِ قَدَمٌ، أَوْ ضَرَبَ عَلَيْهِ عِرْقٌ I "، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُمَّى لَا تَمْنَعُنِي خُرُوجًا فِي سَبِيلِكَ، وَلَا خُرُوجًا إِلَى بَيْتِكَ، وَلَا مَسْجِدِ نَبِيِّكَ، فَلَمْ يُمَسَّ أُبَيٌّ قَطُّ إِلَّا وَبِهِ حُمَّى.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أُبَيٍّ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بخار کا کیا اجر ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک (بوجہ نقاہت) اس کا پاؤں لڑکھڑاتا رہے یا کوئی رگ تڑپتی رہے، صاحبِ بخار کے لیے نیکیاں جاری رہتی ہیں۔“ تب انہوں نے عرض کیا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُمَّى لَا تَمْنَعُنِي خُرُوجًا فِي سَبِيلِكَ، وَلَا خُرُوجًا إِلَى بَيْتِكَ، وَلَا مَسْجِدِ نَبِيِّكَ» ”اے اللہ! میں تجھ سے ایسے بخار کا سوال کرتا ہوں جو مجھے تیرے راستے میں نکلنے سے، تیرے گھر (کعبہ) کی طرف جانے سے اور تیرے نبی کی مسجد کی طرف جانے سے نہ روکے۔“ چنانچہ اس کے بعد سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کو جب بھی چھوا جاتا تو انہیں بخار ہی ہوتا تھا۔
ان دونوں حدیثوں کو معاذ بن محمد بن ابی رحمہ اللہ سے صرف محمد بن عیسیٰ الطباع رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 445]
تخریج الحدیث: «قال علي ابن المديني: إسناد مجهول «تعجيل المنفعة بزوائد رجال الأئمة الأربعة، ج 2، ص 209» »
«قال ابن حجر: إسناده حسن «الإصابة في تمييز الصحابة، ج 1، ص 60» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1269، 1270، والطبراني فى «الكبير» برقم: 540»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 445 in Urdu