🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4464
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ ابْنِ أَخِي رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ: نَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَالْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ: قَالَا: نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ قَالَ: I " النُّورُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ I " لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ إِلَّا رَوَّادُ وَالْمُسَيِّبُ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ I ".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (آیت مبارکہ) ﴿سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ﴾ ”ان کی نشانی ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے ہے“ کے متعلق فرمایا: ”(اس سے مراد) قیامت کے دن کا نور ہے۔“
اس حدیث کو ابو جعفر الرازی رحمہ اللہ سے صرف رواد اور مسیب نے ہی مرفوعاً بیان کیا ہے، اور اس کی روایت میں محمد بن ابی السری منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4464]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 619»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4464 in Urdu