🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4466
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الضَّبِّيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ قَالَ: نَا مَيْمُونُ بْنُ نَجِيحٍ أَبُو الْحَسَنِ قَالَ: نَا الْحَسَنُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أَشْتَهِي الْجِهَادَ، وَإِنِّي لَا أَقْدِرُ عَلَيْهِ؟ قَالَ: هَلْ بَقِيَ أَحَدُ وَالِدَيْكَ؟ قَالَ: أُمِّي، قَالَ: I " فَأَبْلِ اللهَ عُذْرًا فِي بِرِّهَا، فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ فَأَنْتَ حَاجٌّ وَمُعْتَمِرٌ وَمُجَاهِدٌ، إِذَا رَضِيَتْ أُمُّكَ، فَاتَّقِ اللهَ وَبَرَّهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا مَيْمُونُ بْنُ نَجِيحٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میں جہاد کا شوق رکھتا ہوں، لیکن مجھ میں اس کی طاقت نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟“ اس نے عرض کی: ”میری والدہ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے ساتھ حسنِ سلوک کر کے اللہ کے حضور اپنی عذرداری پیش کرو (یعنی ان کی خدمت میں اپنی پوری کوشش صرف کرو)؛ پس جب تم نے ایسا کر لیا اور تمہاری والدہ تم سے راضی ہو گئی، تو تم حج کرنے والے، عمرہ کرنے والے اور مجاہد ہو؛ لہٰذا اللہ سے ڈرو اور ان کے ساتھ نیکی کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن رحمہ اللہ سے صرف میمون بن نجیح نے روایت کیا ہے، ان سے روایت کرنے میں ابراہیم بن حجاج منفرد ہیں، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4466]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1855، 1856، 1857، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2760، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2548، والطبراني فى «الصغير» برقم: 218، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2915»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4466 in Urdu