🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4470
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَدَائِنِيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ الْمِنْهَالِ الْأَنْمَاطِيُّ قَالَ: نَا الْحَكَمُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ: نَا أَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالشَّمْسُ تَصْعَدُ: I " أَتَدْرِي أَيْنَ تَصْعَدُ هَذِهِ يَا أَبَا ذَرٍّ؟، قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: I " فَإِنَّهَا تَصْعَدُ فَتَغْرُبُ، ثُمَّ تَجْرِي لِمُسْتَقَرِّهَا، وَتَأْتِي الْعَرْشَ فَتَخِرُّ سَاجِدَةً، حَتَّى يُقَالَ لَهَا: اطْلُعِي مِنْ مَطْلَعِكِ، وَكَانَ قَدْ قِيلَ لَهَا: ارْجِعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ، فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَذَلِكَ حِينَ لا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا الْآيَةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو مَرْيَمَ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْحَكَمُ بْنُ مَرْوَانَ I ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت جب کہ سورج بلند ہو رہا تھا، فرمایا: ”اے ابوذر! کیا تم جانتے ہو کہ یہ کہاں بلند ہوتا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک یہ بلند ہوتا ہے پھر غروب ہو جاتا ہے، پھر اپنے مستقر (ٹھکانے) کی طرف چلتا رہتا ہے اور عرش کے پاس آ کر سجدہ ریز ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ اسے کہا جاتا ہے: ’اپنے طلوع ہونے کے مقام سے طلوع ہو جاؤ‘۔ اور ایک وقت وہ ہو گا جب اس سے کہا جائے گا: ’جہاں سے آئے ہو وہیں لوٹ جاؤ‘، چنانچہ وہ اپنے مقامِ غروب (مغرب) سے طلوع ہو گا، اور یہ وہ وقت ہو گا جب ﴿لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا﴾ ”کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا جو پہلے سے ایمان نہ لایا ہو یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی خیر (نیک عمل) نہ کمائی ہو“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہارون بن سعید سے صرف ابو مریم نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں حکم بن مروان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4470]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3199، 4802، 4803، 7433، 7424، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 159، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6152، 6153، 6154، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2979، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11111، 11366، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4002، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2186، 3227، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21695، 21748، 21803، 21859، 21944، 21942، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 462، والبزار فى «مسنده» برقم: 4012، 4010، 4011، 4013، 4014، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 281»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4470 in Urdu