🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4482
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَاشِدٍ السُّلَمِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مِهْرَانَ بْنِ حَكِيمٍ أَخِي بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ أَبَرُّ؟ قَالَ: I " أُمَّكَ I "، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: I " ثُمَّ أُمَّكَ I "، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: I " ثُمَّ أُمَّكَ I "، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: I " ثُمَّ أَبَاكَ، ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ.
I " لَمْ يُسْنِدْ مِهْرَانُ بْنُ حَكِيمٍ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ I ".
مہران بن حکیم رحمہ اللہ (جو بہز بن حکیم رحمہ اللہ کے بھائی ہیں) اپنے والد حکیم رحمہ اللہ سے، وہ اپنے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کس کے ساتھ سب سے زیادہ حسنِ سلوک کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: ”پھر کس کے ساتھ؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: ”پھر کس کے ساتھ؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: ”پھر کس کے ساتھ؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنے والد کے ساتھ، اور پھر جو رشتہ داری میں تمہارے زیادہ قریب ہو، پھر جو اس کے بعد قریب ہو۔“
مہران بن حکیم رحمہ اللہ نے اس کے علاوہ کوئی اور مسند حدیث روایت نہیں کی، اور اس روایت کو نقل کرنے میں ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4482]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6770، 7335، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5139، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1897، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7857، 15857، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20345، 20365، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20121، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1667، 1668، والطبراني فى «الكبير» برقم: 957، 958، 961، 962، 959، 960، 963، 964، والطبراني فى «الصغير» برقم: 626، 1140»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4482 in Urdu