🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4518
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ مُزَاحِمِ بْنِ أَبِي مُزَاحِمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي مُزَاحِمٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أَسِيدٍ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجِعْرَانَةَ، فَعَلِمَ أَهْلُ الْجِعْرَانَةِ بِدُخُولِهِ، فَاجْتَمَعُوا عَلَيْهِ فَكَثُرُوا، فَرَفَعَ يَدَيْهِ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ إِبْطَيْهِ وَجَنْبَيْهِ، كَأَنَّهُ بَيَاضُ قُضْبَانٍ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِلَيْكُمْ عَنِّي، فَتَنَحَّوْا عَنْهُ حَتَّى جَاءَ الْمَسْجِدَ، فَرَكَعَ مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَاسْتَقْبَلَ بَطْنَ سَرِفَ حَتَّى صَبَّحَ طَرِيقَ الْمَدِينَةِ، فَأَصْبَحَ بِمَكَّةَ كَبَائِتٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مُزَاحِمٍ إِلَّا قُتَيْبَةُ I ".
سیدنا محرش کعبی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ جعرانہ میں داخل ہوئے، تو اہل جعرانہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کا علم ہوا۔ پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع ہوئے اور ان کا ہجوم بڑھ گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، (راوی کہتے ہیں کہ) گویا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں بغلوں اور پہلوؤں کی سفیدی دیکھ رہا ہوں، وہ ایسی (چمکدار) تھی جیسے (سفید) چھڑیوں کی سفیدی ہوتی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! مجھ سے پیچھے ہٹ جاؤ۔“ پس وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہو گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے اور جتنا اللہ نے چاہا نماز پڑھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر تشریف فرما ہوئے اور وادیِ سرف کی سمت رخ کیا یہاں تک کہ مدینہ کے راستے پر صبح کی، اور مکہ میں صبح کے وقت (عمرہ ادا کر کے) اس طرح پہنچے جیسے رات وہیں گزاری ہو۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سعید بن مزاحم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو قتیبہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4518]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: حديث صحيح «شرح الزرقاني على الموطأ، ج 2، ص 361» »
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 2863 / 1، 2864 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3832، 3833، 4221، 4220، 4222، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1996، والترمذي فى «جامعه» برقم: 935، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1903، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8884، 8885، 8886، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15752، 15753، 15754، 15759، 16908، 23696، والحميدي فى «مسنده» برقم: 886، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13899، 13912، 15827، 15829، والطبراني فى «الكبير» برقم: 770، 771، 772»

الحكم على الحديث:
صحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4518 in Urdu